ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسلام آباد اور پنجاب میں بارش ،سردی بڑھ گئی

اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں ٹھنڈی ہوائوں کے ساتھ ہونے والی بارش نے موسم کو سرد کر دیا، جبکہ محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید بارش کی پیش گوئی کردی۔

صوبہ پنجاب کے مختلف شہروں راولپنڈی ،جہلم، نارروال، پتوکی، شیخوپورہ، حافظ آباد، مریدکے، کندیاں، سانگلہ ہل، کمالیہ، کالا شاہ کاکو، فاروق آباد اور ان کے ملحقہ علاقوں میں بھی بارش ہوئی۔دریں اثنا محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شمالی بلوچستان، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر اور خطہ پوٹھوہار میں پہاڑوں پر برف باری کے ساتھ ہلکی بارش ،آندھی،گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے، ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں