ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

 رمضان المبارک کے دوران مساجد میں نماز کے مناظر نشر کرنے پر پابندی ہوگی،سعودی وزیر

ریاض:سعودی وزیر اسلامی امور و دعوت و رہنمائی نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران مساجد میں عطیات جمع کرنے پر پابندی ہو گی۔

سعودی وزیر اسلامی امور و دعوت و رہنمائی ڈاکٹرعبداللطیف آل شیخ نے رمضان کے استقبال کے لئے تمام مساجد میں ضروری انتظامات کا حکم جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں عطیات جمع کرنے اور نماز کے مناظر نشر کرنے کے لیے کیمروں کے استعمال پر پابندی عائد کی ہے۔

تحریری ہدایت میں کہا گیا کہ مساجد کے آئمہ اورموذن ڈیوٹی کی مکمل پابندی کریں۔ انتہائی ضرورت کے علاوہ کسی حالت میں رمضان کے دوران ڈیوٹی سے غیرحاضر نہ ہوں۔ غیر حاضری کی صورت میں امامت اور اذان کے لیے متبادل انتظام کریں۔ وزارت کی انتظامیہ سے اس کی منظوری بھی لیں۔ ہدایت کی گئی ہے کہ اذان ام القری کیلنڈر میں مقررہ وقت پر دی جائے۔

عشا کی اذان رمضان میں مقررہ وقت پر دی جائے۔اذان کے بعد تکبیر کے دورانیہ کی پابندی کی جائے۔سعودی وزیر اسلامی امور نے یہ بھی ہدایت کی کہ اعتکاف کے لیے اجازت نامے امام مسجد جاری کریں گے اور وہی اس بات کے ذمہ دار ہوں گے کہ اعتکاف کرنے والے کوئی خلاف قانون کام نہ کریں۔اعتکاف کرنے والوں کی نجی معلومات کا اندراج امام کی ذمہ داری ہو گی۔

 اعتکاف کے خواہش مند غیرملکی سے کفیل کی منظوری کا خط بھی طلب کیا جائے گا۔بیان میں مزید کہا گیا کہ افطار کرانے سمیت کسی بھی عنوان سے عطیات نہ جمع کئے جائیں۔

 افطار دستر خوان کے سلسلے میں مقررہ ضوابط کی پابندی کریں۔ افطار دسترخوان کے لئے خیمے لگانے یا عارضی کمرے قائم کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں