English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے حج پالیسی 2023کی منظوری دیدی

اسلام آباد:اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی)نے حج پالیسی 2023کی منظوری دے دی،وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بتایا کہ ای سی سی نے حج پالیسی 2023کی منظوری دے دی ہے۔ 

اس حوالے سے وزارت خزانہ کا کہنا تھاکہ وزیرخزانہ اسحاق ڈار اور مذہبی امور کے وزیرمولانا عبدالشکورکی ملاقات ہوئی،ملاقات میں حجاج کرام کو ہرممکن سہولتیں فراہم کرنے کا عزم کیا گیا،ڈالرز میں حج اخراجات جمع کرانے والے قرعہ اندازی سے مستثنی ہوں گے۔

وزارت مذہبی امور نے پہلے ڈالرز جمع کرانے والے عازمین حج کے لیے 25فیصد کوٹہ مقرر کیا تھا،حکومت نے پہلے ڈالرز لانے والے 22ہزار 400عازمین کو قرعہ اندازی سے استثنی دینے کا فیصلہ کیا تھا،قرعہ اندازی سے استثنی حاصل کرنے والوں کی تعداد 44ہزار 800سے زائد ہونے کی توقع ہے۔

سرکاری اسکیم کا 25فیصد کوٹہ اسپانسرشپ اسکیم کے تحت ڈالر دینے والوں کے لیے مختص ہو گا،پاکستانی روپے میں حج اخراجات جمع کرانے والے افراد کو قرعہ اندازی میں شامل ہونا ہو گا،حج اخراجات بیرون ملک سے بھیجے گئے ڈالرز سے جمع کرائے جا سکیں گے۔

ڈالرز کی قلت کے سبب حکومت کی 40کی بجائے 50فیصد حج کوٹہ پرائیویٹ حج آپریٹرز کو دینے کی تجویز ہے،ڈالرز کی قلت کے سبب سرکاری حج اسکیم کا مزید فیصد حج کوٹہ پرائیویٹ آپریٹرز کو دیا جا سکتا ہے،سرکاری اسکیم کے تحت فی کس حج اخراجات 12سے 13لاکھ روپے تک ہونے کی توقع ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے