ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان کیساتھ اعلی تعلیم میں شراکت داری پر فخر ہے، امریکی سفیر

  اسلام آباد:پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ اعلی تعلیم میں شراکت داری پر فخر ہے۔

خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے  تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ میرٹ کی بنیاد پر پاکستان کو اسکالرشپ دے رہے ہیں، 2004 سے اب تک 6ہزار اسکالرشپ دی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جو اسکالرشپ دیں ان میں سے 60فیصد خواتین کو دی ہیں، پاکستان کے ساتھ 75سال کی شراکت داری ہے۔

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم  نے کہا کہ سماجی، اقتصادی گورنننس اور انسانی وسائل کی ترقی میں معاونت کر رہے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی میں بھی کردار ادا کیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں