ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

افغانستان: بلخ میں زوردار دھماکہ،گورنرہلاک

افغانستان کے صوبے بلخ میں زوردار دھماکہ  ہوا ہے جس کے نتیجے میں بلخ کے گورنر داؤد مزمل سمیت 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔

افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ بلخ پولیس کمانڈ کی جانب سے صوبائی ہیڈ کوارٹرز کے قریب دھماکے کی تصدیق کی گئی ہے۔

مقامی  میڈیا کا مزید کہنا ہے کہ بلخ میں ہوئے دھماکے کے مقام کو حفاظتی قوتوں نے بلاک کر رکھا ہے۔

فوری طور پر دھماکے کی نوعیت کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔

بلخ پولیس کمانڈ کے ترجمان محمد آصف وزیری نے بتایا ہے کہ دھماکہ ایک انتظامی اجلاس کے دوران ہوا۔

ابھی تک کسی گروپ نے اس حملے کی ذمے داری قبول نہیں کی ہے۔

 داوؤ مزمل نائب وزیر داخلہ اور پھر طالبان حکومت کے تحت صوبہ بلخ کے گورنر بن گئے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں