وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ عمران خان نے عدلیہ بچاؤ نہیں بلکہ “عدلیہ مجِھے بچاؤ ” تحریک کا آغاز کیا ہے۔
جمعرات کے روز سلسلہ وار ٹویٹس میں سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ عمران خان کی ہر نام نہاد تحریک کا مقصد ان کی ذات تک ہی محدود ہے۔ عمران خان نے عدلیہ بچاؤ نہیں بلکہ “عدلیہ مجِھے بچاؤ ” تحریک کا آغاز کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جو شخص عدلیہ کے بار بار بلانے پر بھی پیش نہیں ہو رہا اُس کا مزاق بنا رہا ہے وہ “عدلیہ بچاؤ “تحریک کیسے چلائے گا؟ ایسا شخص عدلیہ کا محافظ نہیں ہو سکتا۔ اِس تحریک کا مقصد صرف اور صرف رعایتیں لینا ہے۔
عمران خان نے عدلیہ بچاؤ نہیں "عدلیہ مجھے بچاؤ” تحریک کا اعلان کیا ہے۔جو شخص عدالت کے بار بار بلانے پر بھی پیش نہیں ہوتا وہ "عدلیہ بچاؤ” تحریک چلائے گا؟نظام عدل کا مذاق اڑانے والا عدلیہ کا محافظ بن رہا۔ان کے خلاف عدالتوں میں کیسز زیر التواء ہیں،اس تحریک کا مقصد رعایتیں لینا ہے۔1/3
— SenatorSherryRehman (@sherryrehman) March 9, 2023
شیری رحمان کا کہنا تھا کہ عمران خان ریلیاں نکالنے اور مہم چلانے کے لیے بالکل ٹھیک ہیں لیکن جب عدالت بلائے تو ٹانگ پر پلستر چڑھا لیتے ہیں یہ سب کر کے وہ بچ نہیں سکتے۔ روز عدالت انتظار کرتی ہے لیکن لاڈلے کو استثنیٰ اور رعایتوں کی عادت پڑچکی ہے۔
اپنے جرم اور چوری کا جواب دینے کے بجائے عدلیہ کے حق میں نعرے لگانے سے وہ بچ نہی سکتے۔ یہ ریلیاں نکالنے اور الیکشن مہم چلانے کیلئے بلکل ٹھیک ہیں لیکن جب عدالت بلائے تو ٹانگ پر پلستر چڑھا دیتے ہیں۔روز عدالت انتظار کرتی ہے لیکن لاڈلے کو استثنی اور رعایتوں کی عادت پڑ چکی ہے۔ 2/3
— SenatorSherryRehman (@sherryrehman) March 9, 2023
رہنما پیپلز پارٹی کا مزید کہنا تھا کہ شارٹ مارچ ہو.جیل سے بھاگو تحریک ہو یا عدلیہ مجھے بچاؤ تحریک ان کا واحد مقصد اپنے ذاتی اور سیاسی مقاصد کا دفاع کرنا ہے۔ کیسز اور جواب دہی سے بھاگنے کی یہ تحریک بھی ان کی پہلی تحریکوں کی طرح بری طرح ناکام ہوگی۔
عمران خان کی ہر نام نہاد تحریک کا مقصد ان کی ذات تک ہی محدود ہے۔ شورٹ مارچ ہو، جیل سے بھاگو تحریک ہو یا عدلیہ مجھے بچائو تحریک، ان کا واحد مقصد اپنے ذاتی اور سیاسی مقاصد کا دفاع کرنا ہے۔ کیسز اور جواب دہی سے بھاگنے کی یہ تحریک بھی انکی پہلی تحریکوں کی طرح بری طرح ناکام ہوگی۔3/3
— SenatorSherryRehman (@sherryrehman) March 9, 2023