ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکیہ: ہم، اقوام متحدہ، یوکرین اور روس کے ساتھ مذاکرات جاری رکھے ہوئے ہیں

ترکیہ کے وزیر دفاع حلوصی آقار نے کہا ہے کہ ہم اناج راہداری مرحلے کے دوام کے لئے سمجھوتے کے فریقین  یعنی  اقوام متحدہ، یوکرین اور روس کے ساتھ مذاکرات جاری رکھے ہوئے ہیں۔

حلوصی آقار نے موضوع سے متعلق جاری کردہ  تحریری بیان میں کہا ہے کہ اناج راہداری سمجھوتے کی معیاد 18 مارچ کو پوری ہو رہی ہے۔ سمجھوتے کے دوام کے لئے ہم معاہدے کے فریقین، اقوام  متحدہ، یوکرین اور روس کے ساتھ مذاکرات جاری رکھے ہوئے ہیں۔

آقار نے کہا ہے کہ معاہدے کی معیاد میں دوسری دفعہ اضافے کے لئے یوکرین نے مثبت رائے کا اعلان کر دیا ہے۔ روس کا روّیہ بھی مثبت ہے۔ ہم بھی تمام فریقین کے ادا کردہ کردار کے ساتھ اناج مرحلے کے دوام کی یقین دہانی کروا رہے اور انتظار کر رہے  ہیں۔ اس معاملے میں ہماری کوششیں جاری ہیں”۔

وزیر دفاع حلوصی آقار نے کہا ہے کہ اناج راہداری کے ذریعے اس وقت تک 2 کروڑ 34 لاکھ ٹن سے زائد گندم،  مکئی، جو اور دیگر زرعی اجناس کی ترسیل کی جا چُکی ہے۔راہداری سے گزرنے والے اناج کا 40 فیصد ایشیاء، 13 فیصد ترکیہ، 12 فیصد افریقہ اور 5 فیصد مشرق وسطی پہنچایا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں