ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عورتوں کو قتل کرنا بند کرو: میکسیکو میں ہزاروں عورتیں سڑکوں پر نکل آئیں

میکسیکو میں 8 مارچ عالمی یومِ نسواں کی مناسبت سے اور زیادہ تر عورتوں پر مشتمل ہزاروں مظاہرین نے عورتوں کے قتل کے خلاف احتجاج کیا۔

دارالحکومت میکسیکو  کے قومی پیلس  کے اسکوائر میں کئے گئے احتجاجی مظاہرے کے دوران جگہ جگہ مظاہرین   کے پُر ہجوم گروپوں اور پولیس کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔

ایک احتجاجی گروپ کے پیلس کے شیشوں کو آگ لگانے کے بعد پولیس حرکت میں آ گئی اور مظاہرین کے خلاف آنسو گیس   استعمال کی۔

جائے وقوعہ پر بھیجی گئی فائربریگیڈ ٹیموں نے آگ پر قابو پا لیا اور واقعے میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔

ملک کے مختلف شہروں میں کئے گئے احتجاجی مظاہروں میں مظاہرین نے عورتوں پر تشدد کے خلاف احتجاج کیا اور حقوقِ نسواں کے دفاع کی اپیل کی۔

واضح رہے کہ لاطینی امریکی ممالک میں عورتوں کے قتل کی واردات کے حوالے سے میکسیکو کا نام سب سے اوپر ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں