English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جنوبی افریقہ نے قرارداد منظور کر لی، اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات محدود کر دیئے جائیں گے

القمر

جنوبی افریقہ کی قومی اسمبلی نے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات محدود کرنے پر مبنی قرارداد منظور کر لی ہے۔

قرارداد نیشنل فریڈم پارٹی نے اسمبلی میں پیش کی۔ پارٹی نے جاری کردہ بیان میں ، اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات محدود کرنے پر مبنی،  قرارداد  کی قومی اسمبلی سے منظوری کا اعلان  کیا ہے۔

بیان کے مطابق حزب اقتدار  ‘افریقہ  نیشنل کانگریس’ پارٹی اور اسمبلی کی تیسری بڑی پارٹی ‘اکانومک فریڈم فائٹر’  کی حمایت کی حامل قرارداد کو 302 نشستوں  پر مشتمل اسمبلی میں 208 مثبت ووٹوں کے ساتھ منظور کر لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ جنوبی افریقہ نے 2018 میں غزہ پر اسرائیلی حملے کے خلاف احتجاج کے لئے تل ابیب سے اپنا سفیر واپس بُلا لیا  اور 2019 میں اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات کو چارج ڈی افیئر کی سطح تک گِرا دیا تھا۔

توقع ہے کہ حالیہ فیصلہ دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات میں مزید تناو پیدا کر دے گا۔

جنوبی افریقہ حالِ حاضر میں بین الاقوامی سطح پر مسئلہ فلسطین کے اہم ترین حامیوں میں شامل ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ  افریقہ یونین   میں اسرائیل کی بحیثیت مبّصر شمولیت کے مخالفین میں بھی سرفہرست ہے اور اسرائیل کو فلسطینیوں کے خلاف "نسلی عصبیت” کے اطلاق کا قصوروار ٹھہراتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے