English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ترکیہ: چاوش اولو ۔ گرانڈی ملاقات

القمر

ترکیہ کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے دارالحکومت انقرہ میں اقوام متحدہ کے ہائی کمیشنر برائے امورِ مہاجرین ‘فلیپو گرانڈی’ کے ساتھ ملاقات کی۔

چاوش اولو نے ٹویٹر سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ہم نے وزارت خارجہ میں گرانڈی سے ملاقات کی۔ 6 فروری کو قہرمان ماراش میں آنے والا زلزلہ اور اس کے اثرات مذاکرات کے ایجنڈے کے موضوعات تھے۔

چاوش اولو نے وزارت خارجہ میں دوسری ملاقات  ہجرت کی بین الاقوامی تنظیم  IOM کے ڈائریکٹر جنرل انتونیو ویٹورینو کے ساتھ بھی ملاقات کی۔

ملاقات کے بارے میں سوشل میڈیا سے جاری کردہ بیان میں چاوش اولو نے کہا ہے کہ زلزلے کے بعد اظہارِ اتحاد و یکجہتی پر ہم نے ویٹورینو کا شکریہ ادا کیا اور آنے والے دنوں میں متوقع منصوبوں پر بات چیت کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے