ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سعودی عرب۔ خلیجی ممالک میں مقیم تمام تر شہری بلا کسی پیشگی شرط کے ٹورسٹ ویزا لے سکیں گے

سعودی عرب   نے  اعلان کیا ہے کہ خلیجی ممالک میں رہائش پذیر ہر کس  کو  پیشے  کی شرط  کے بغیر   ٹورسٹ ویزا جاری کیا جا سکے گا۔

 اس چیز کی اطلاع سعودی وزیر سیاحت احمد الا خطیب  نے اپنی ٹویٹ پر دی ہے۔

خطیب نے کہا ہے کہ خلیجی ممالک کی کونسل کے رکن ممالک میں  قیام پذیر  ہر شخص  سعودی  عرب کے لیے ٹورسٹ ویزا  لے سکنے کا مجاز ہو گا اور اس کے لیے   تعین کردہ پیشوں کی شرط  لاگو نہیں  ہو گی۔

انہوں نے بتایا کہ  مذکورہ ممالک  کے درخواست دہندگان کے لیے   متعلقہ ملک میں تین ماہ سے  زیادہ عرصے   تک قیام کرنے کا اقامہ  کی موجودگی کی شرط مقرر کی گئی ہے۔ 

یاد رہے کہ سعودی عرب نے  گزشتہ برس  خلیجی ممالک کی کونسل  کے رکن ممالک  میں مقیم   اور بعض پیشوں سے منسلک اشخاص کے  لیے ویزا کی آسانیاں لانے کا اعلان کیا تھا۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں