English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

انطالیہ، ایک ہی دن میں اسکینگ اور تیراکی سے لطف اندوز ہو سکنے والا پر کشش مقام

القمر

انطالیہ اپنے مہمانوں کو موسم سرما اور گرمیوں کی سرگرمیاں ایک ہی دن ایک ساتھ کرنے کا موقع فراہم کرنے والے نایاب مقامات میں سے  ہے۔

مقامی اور غیر ملکی سیاحوں کی سرگرمیاں  ساقلی کینٹ  سکی سنٹر کمپلیکس میں جاری ہے، جو کہ 500  پہاڑی مکانات اور  سکی  کی سہولیات فراہم کرتا ہے۔

رہائشیوں اور سیاحوں کے لیے دسمبر سے اپریل تک موسم سرما کے کھیلوں اور برف سے لطف اندوز ہونے کا موقع فراہم  کرنے والا یہ تفریحی  مقام  شہر کے مرکز سے تقریباً 45 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔

جو لوگ اس  مقام کی سیر کو جاتے ہیں وہ  ایک گھنٹے کے روڈ ٹرپ، اسکیئنگ اور سنو بال کھیل کر انطالیہ  شہر میں تیراکی  سے بھی لطف اندوز ہو سکتے ہیں جہاں کا درجہ حرارت  17سینٹی گریڈ کے قریب ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے