ترکیہ میں 6 فروری کو آنے والے زلزلوں کے نتیجے میں اب تک جان بحق ہونے والے افراد کی تعداد 47 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔
صدر رجب طیب ایردوان نے دارالحکومت انقرہ کے صدارتی کمپلیکس میں اجلاس میں زلزلے کی تباہی کا ذکر کرتے ہوئے ملک میں 14 مئی کو ملک میں سرکاری طور پر انتخابات کروانے کا اعلان کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ زلزلے، جسے صدی کی آفت قرار دیا گیا ہے بڑے پیمانے پر جانی اور مالی نقصان پہنچا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگرچہ زلزلے کے پہلے دنوں میں شدید سردیوں کے حالات، تباہ شدہ انفراسٹرکچر اور 500 کلومیٹر وسیع رقبے میں کام کرنا اگرچہ بڑا مشکل تھا لیکن اس کے باوجود ہم نے بڑے پیمانے پر لوگوں تک رسائی حاصل کی اور ان کو مدد پہنچائی۔
صدر ایردوان نے کہااس زلزلے کے نتیجے میں 47 ہزار سےزہاد افراد جان بحق ہو چکے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ان زلزلوں سے 11 صوبوں میں رہنے والے 14 ملین شہری براہ راست متاثر ہوئے جبکہ ہمارے 115،000 سے زاہد افراد زخمی ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ ہر روز نئی بنیادیں رکھ کر زلزلہ زدہ علاقوں میں مستقل رہائش گاہوں کی تعمیر جاری رکھیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد ایک سال کے اندر 319 ہزار گھرانوں کو مکمل کرنا اور انہیں فوری طور پر ان کو مالکانہ حقوق عطا کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا بنیادی ہدف زلزلے میں تباہ ہونے والی 270 ہزار عمارتوں کا ملبہ ہٹا کر ان کی جگہ مجموعی طور پر 800 ہزار سے زیادہ رہائش گاہیں تعمیر کرنا ہے۔
