ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

زلزلہ زدگان کے لیے نیٹو مجموعی طور پر 8 ہزار خیمے لگا رہا ہے، وزیر دفاع خلوصی آقار

وزیرِ دفاع  خلوصی آقار کا کہناہے کہ نیٹو نے زلزلے کے بعد ترکیہ کو روانہ کردہ چار ہزار خیموں کے  بعد مزید چار ہزار  خیمے  بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 آقار اپنے ہمراہ  مسلح افواج کے سربراہ جنرل یاشار گولیر  کے ساتھ زلزلوں سے متاثرہ 11 صوبوں  میں شامل خطائے میں اپنی مصروفیا ت کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔

اس دائرہ کار میں آقار نے  آفاد  کی سرپرستی میں وزارت دفاع اور نیٹو کے تعاون سے   قائم کیے جانے کی کاروائیاں جاری ہونے والے دو ہزار 400 افراد کی گنجائش کے حامل شہر کا  معائنہ کیا۔

نیٹو کے حکام اور فوجی عہدیداروں سے خیمہ  بستی کے بارے میں آگاہی حاصل کرنے والے  وزیر دفاع نے  کہا ہے کہ قیام کے مقامات اور سماجی مقامات کے طور پر شہریوں کے باآسانی استعمال کیے جا سکنے والے ٹینٹ سٹی  قائم کیے گئے ہیں ، جنہیں ضرورت پڑنے پر مزید توسیع دی جا سکتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ نیٹو  کی جانب سے  خطائے شہر میں چار ہزار  افراد کے  لیے خیمہ بستی قائم کرنے کا عمل جاری رہے تو میثاق  کے ساتھ مزید  چار ہزار  خیموں کی ترسیل کے لیے مذاکرات  ہوئے ہیں، جس پر مطابقت قائم ہو گئی ہے۔

خیمہ بستیوں میں بیت الخلا اور غسل خانے، باورچی خانے،   ڈائننگ ہال ،  کھیلوں کی سرگرمیاں،  طبی مرکز ، بچوں کا  پارک ، مسجد، صاف اور گندے پانی کی صفائی کی تنصیب،  انتظامی دفتر جیسے یونٹس شامل ہیں۔

منفی 32 اور 49 ڈگری سینٹی گریڈ    درجہ حرارت کے لیے موزوں  خیموں میں  ہیٹنگ اینڈ ایئر کنڈیشننگ  نظام،   فائر ڈی ڈیکٹرز،  بستر اور دیگر آرائش کا سامان موجود ہے۔ ان بستیوں میں فوجی اسکول بھی قائم کیے جائینگے۔

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں