وزیر خارجہ مولود چاوش اولو نے کہا ہے کہ بیس مارچ کو زلزلہ زدگان کے لیے ایک عالمی عطیاتی کانفرنس منعققد کی جائے گی ۔
چاوش اولو نے وزیر صنعت و ٹیکنولوجی مصطفی وارانک اور وزیر خزانہ نور الدین نباتی کے ہمراہ ملاتیا صنعتی زون میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران اس بات کا اعلان کیا ۔
وزیر خارجہ نے بتایا کہ زلزلہ زدگان کے لیے ایک عالمی عطیاتی کانفرنس منعقد کی جائے گی جس کے لیے یورپی یونین کے عبوری صدر ملک سویڈن کی کوششیں قابل ذکر ہیں،اس کانفرنس میں صدر ایردوان بھی شرکت کریں گے۔
چاوش اولو نے بتایا کہ اس کانفرنس میں یورپی یونین ممالک کے علاوہ دیگر عالمی اداروں کو بھی مدعو کیا گیا ہے جس سے متعلق مزید تفصیلات جلد ہی سامنے آئیں گی۔