ترک صوبہ قاہرامان ماراش کے مرکز میں 6 فروری کو آنے والے 7.7 اور 7.6 کی شدت کے زلزلوں میں اموات کی تعداد بڑھ کر 48 ہزار 448 ہو گئی۔
وزیر داخلہ سلیمان سوئلو اور ثقافتی و سیاحتی امور کے وزیر مہمت نوری ایرسوئے نے ملاتیا آفات رابطہ مرکز میں بیانات دئیے۔
وزیر سوئلو نے بتایا کہ ملبے کو ہٹانے کی کاروائیاں سرعت سے جاری ہیں” ہمارے تمام تر ادارے متاثرہ علاقوں میں بھر پور طریقے سے خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔”
انہوں نے بتایا کہ ترکیہ میں آنے والے زلزلوں سے اموات کی تعداد بڑھتے ہوئے 48 ہزار 448 ہو گئی ہے جن میں 6 ہزار 660 غیر ملکی شہری ہیں۔
