معروف نوجوان اینکر اور سابق ڈائریکٹر اور صحافی عبدالرؤف کے اکلوتے صاحبزادے اور پروگرام ’حمزہ نامہ‘ کے میزبان حمزہ رؤف دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔
حمزہ طویل عرصے سے دل کے عارضے میں مبتلا تھے۔ اپنی صحت کے مسائل کے باوجود حمزہ نے مسلسل محنت کی اور اپنے سامعین کے لیے معیاری مواد فراہم کیا۔ حمزہ رؤف جیو نیوز پر پروگرام حمزہ نامہ کرتے تھے جس میں وہ ممتاز عالم دین سے بہت اہم سوال معصومانہ انداز میں کیا کرتے تھے۔
ان کی نماز جنازہ لاہور کینٹ میں ادا کر دی گئی جس میں میڈیا سمیت سماجی اور سیاسی شخصیات نے شرکت کی،بعدازاں انہیں لاہور کے مقامی قبرستان میں سپر خاک کردیا گیا۔
حمزہ کی ناگہانی موت نے میڈیا انڈسٹری میں ایک اہم خلا چھوڑ دیا ہے۔ حمزہ کی باریک بینی سے تحقیق اور سیکھنے کی خواہش پاکستانی سامعین کی توجہ کا مرکز رہی۔کام کے لیے ان کی لگن اور جذبے کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ایک متاثرکن شخصیت اور پرجوش میزبان کے طور پر ان کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ان کی شخصیت دوسروں کو اپنے خوابوں کو پورا کرنے اور ان کے منتخب کردہ میدان میں مثبت اثر ڈالنے کی ترغیب دیتی رہے گی۔
حمزہ رؤف کے انتقال پر صحافی برادری کی جانب سے شدید صدمے اور دکھ کا اظہار کیا جارہا ہے۔
اینکر عاصمہ شیرازی نے اپنی ٹویٹ میں اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ بہت ذہین بچہ تھا۔ جیو کے ابتدائی ایام میں اکثر رؤف صاحب کے ساتھ جیو اسلام آباد آتا اور بہت سنجیدہ موضوعات پر مدلل بات چیت کرتا ۔ حمزہ کے جانے کا بے حد افسوس ہے۔ خدا رؤف صاحب اور اُن کی اہلیہ کو صبر عطا کرے۔ آمین۔
بہت ذہین بچہ تھا۔ جیو کے ابتدائی ایام میں اکثر رؤف صاحب کے ساتھ جیو اسلام آباد آتا اور بہت سنجیدہ موضوعات پر مدلل بات چیت کرتا ۔ حمزہ کے جانے کا بے حد افسوس ہے ، خدا رؤف صاحب اور اُن کی اہلیہ کو صبر عطا کرے۔ آمین
— Asma Shirazi (@asmashirazi) March 10, 2023
جیو نیوز کے اینکر آصف علی بھٹی نے اینکر عبدالروف سے جواں سال بیٹے کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ عبدالروف بھائی ، پیارے معصوم بیٹے حمزہ کی اچانک انتقال کی اطلاع پر گہرا صدمہ ہوا ،میری اور اہل خانہ کی طرف سے دلی تعزیت قبول فرمائیں ،پروردگار عالم کریم ہمارے پیارے بیٹے کو جنت الفردوس میں مقام بلند عطا فرمائیں اور آپ سمیت پورے خاندان کو صبر واستقامت عنایت فرمائیں۔ آمین۔
عبدالروف بھائی ، پیارے معصوم بیٹے حمزہ کی اچانک انتقال کی اطلاع پر گہرا صدمہ ہوا ،میری اور اہل خانہ کی طرف سے دلی تعزیت قبول فرمائیں ،پروردگار عالم کریم ہمارے پیارے بیٹے کو جنت الفردوس میں مقام بلند عطا فرمائیں اور آپ سمیت پورے خاندان کو صبر واستقامت عنایت فرمائیں ۔ الہی آمین https://t.co/76KqZmCPK4
— Asif Ali Bhatti (@Asifbhatti_GEO) March 10, 2023
کالم نگار شمع جونیجو نے کہا کہ انتہائی افسوسناک خبر ہے۔ مجھے اس بچے کی ذہانت پسند تھی۔ ارفع کمال کے بعد یہ پاکستان کا ایک اور بڑا نقصان ہے۔ ان کے خاندان سے تعزیت کرتی ہوں۔
Very sad news. I loved the intelligence of that child. After Arfa kamal, that is another loss for Pakistan. My deepest condolences to the family.
— Shama Junejo (@ShamaJunejo) March 10, 2023
