English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

روس: ہم صرف عسکری طریقے سے ہی اپنے اہداف تک پہنچ سکتے ہیں

القمر

روس صدارتی پیلس کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا ہے کہ روس اپنے ، یوکرین سے متعلقہ، اہداف تک صرف عسکری طریقے سے ہی رسائی حاصل کر سکتا ہے۔

پیسکوف نے دارالحکومت ماسکو میں ایجنڈے کے موضوعات کے بارے میں اخباری نمائندوں کو بیانات دئیے ہیں۔

میونخ سلامتی کانفرنس کے سابق سربراہ اور ریٹائرڈ سفیر ووفگانگ آئیسنگر کے اس بیان کے جواب میں کہ "مغرب کو یوکرین کے بارے میں ایک امن پلان اور ایک رابطہ گروپ تشکیل دینا چاہیے” پیسکوف نے کہا ہے کہ ہم مذکورہ رائے سے اتفاق نہیں کرتے۔

انہوں نے کہا ہے کہ مسئلہ یوکرین کے حل میں امن کے راستے کی طرف قدم بڑھانے کی خاطر ضروری شرائط کی تشکیل نہیں ہوئی۔ اپنے طے شدہ اہداف تک رسائی ہماری اوّلین ترجیح ہے اور ہمیشہ اوّلین ترجیح رہے گی۔ اس وقت ان اہداف تک رسائی صرف عسکری طریقے سے ہی ممکن ہے”۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے