English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وزیراعظم شہباز شریف کا وفاقی دارالحکومت کے 10لاکھ نادرالوگوں کو مفت آٹا فراہم کرنے کا

القمر

وزیراعظم شہبازشریف نے رمضان المبارک کے دوران وفاقی دارلحکومت کے 10لاکھ نادار اور متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے لوگوں کومفت آٹا فراہم کرنے کا اعلان کیاہے۔

یہ فیصلہ اسلام آباد میں اعلیٰ سطح کے ایک اجلاس میں کیا گیا جس میں معاشرے کے نادار اور متوسط طبقے کومہنگائی کے اثرات سے محفوظ بنانے کے اقدامات پرغورکیاگیا۔

انہوں نے کہا کہ مفت آٹے کی تقسیم شفاف بنانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی استعمال کی جائیگی۔وزیراعظم نے سندھ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کی حکومتوں کو اس سکیم میں شرکت کی دعوت دی تاکہ نادار طبقے کو ریلیف فراہم کیا جاسکے۔وزیراعظم نے رکشوں اور موٹرسائیکل والوں کو رعایتی نرخ پرپٹرول فراہم کرنے کا بھی فیصلہ کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے