English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

گیدو  میں ایک گیسٹ ہاؤس پر خودکش حملے میں دو افراد ہلاک ہو گئے

القمر

 

جنوبی صومالیہ کے علاقے گیدو  میں ایک گیسٹ ہاؤس پر خودکش حملے میں دو افراد ہلاک ہو گئے جہاں سرکاری اہلکار قیام پذیر تھے۔

علاقائی  پولیس اہلکار محمد علی عدن نے بتایا کہ بارود سے بھری گاڑی نے بردھیرے قصبے میں گیسٹ ہاؤس کو نشانہ بنایا  جس  سے  2  پولیس  اہلکار ہلاک ہوگئے۔

قومی میڈیا میںشائع خبروں میں بتایا گیا ہے کہ گیدو کے گورنر احمد بلے گراد اور 43 ویں ڈویژن کے کمانڈر احمد عبدالحیی ہرسی اس حملے میں زخمی ہوئے ہیں۔

دھماکے سے آس پاس کی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔

اس حملے کے حوالے سے ابھی تک کوئی سرکاری بیان سامنے نہیں آیا ہے جس کی ذمہ داری دہشت گرد تنظیم الشباب نے قبول کی ہے۔

صومالی فوج کی جانب سے الشباب کے خلاف کی جانے والی کارروائیوں کے بعد تنظیم نے مختلف شہروں میں  دہشت گرد کاروائیوں میں اضافہ کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے