English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ترکیہ کی چائے کی برآمدات میں اضافہ

القمر

ترکیہ کی چائے کی برآمدات 2 ماہ میں 3.2 ملین ڈالر سے تجاوز کر گئی ہیں ۔

ایسٹرن بلیک سی ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن (DKİB) کے بورڈ کے وائس چیئرمین احمد حمدی گردوان  نے کہا کہ 10 مہینوں میں چائے ترکیہ  میں 76 ممالک اور خودمختیار ریاستوں کو   فروخت کی گئی ہیں ۔

گردوان  نے کہا کہ  جنوری تا فروری 2023 میں 661 ٹن چائے برآمد کی گئی اور 3 ملین 274 ہزار 872 ڈالر کی آمدنی حاصل کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پچھلے سال کے اسی عرصے میں چائے کی برآمدات سے 3 ملین 40 ہزار 290 ڈالر کی آمدنی حاصل کی گئی تھی۔انہوں نے مزید  کہا کہ چائے کی برآمدات میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے  میں 8 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  بیلجیئم، برطانیہ اور شمالی قبرصی ترک جمہوریہ  کو  سب سے زیادہ چائے کی برآمدات کرنے والے 3 ممالک بن گئے۔

انہوں نے کہا کہ بلجئیم کو   1 ملین 149 ہزار 846 ،  برطانیہ کو 397 ہزار 463 ڈالر  اور  شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کو   368 ہزار 934 ڈالر کی چائےبرآمد کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ  برآمدات میں اضافے کے ساتھ ساتھبرآمد کرنے والے ممالک کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے۔   گرودوان نے سعودی عرب، الجزائر، ڈنمارک، مالڈووا، سلوواکیہ، رومانیہ، اٹلی، ناروے، گنی، کینیا، پاناما، انڈونیشیا، لتھوانیا، تائیوان،  ملائیشیا اور روانڈا  کو بھی چائے فروخت کی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے