English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نفرت انگیز جرائم کے خلاف اپنی پرعزم جدوجہد جاری رکھیں گے: وزیر خارجہ  میولود چاوش اولو

القمر

وزیر خارجہ  میولود چاوش اولو  نے کہا کہ وہ ہر قسم کے نفرت انگیز جرائم کے خلاف اپنی پرعزم جدوجہد جاری رکھیں گے۔

وزیر چاوش اولو نے ان خیالات کا اظہار  اسلامو فوبیا کے خلاف عالمی دن کے موقع پر اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پرپیغام جاری کرتے ہوئے کیا ہے۔

چاوش اولو  نے اپنے پیغام میں 15 مارچ 2019 کو نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں دہشت گردانہ حملے کا نشانہ نور مسجد کی ایک تصویر  پیش کی ہے۔

انہوں نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج ‘اسلام فوبیا کے خلاف عالمی دن’ ہے۔ امن کے مذہب اسلام پر بڑھتے ہوئے حملوں کے اس دور میں ہر قسم کے نفرت انگیز جرائم کے خلاف ہماری پرعزم جدوجہد جاری رہے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے