ارجنٹائن کے صدر البرٹو فرنانڈیز کو مبینہ طور پر صحت کی خرابی کے باعث نجی کلینک کے ایمرجنسی روم منتقل کردیا گیا ہے۔
پریذیڈنسی ہیلتھ یونٹ کی جانب سے دیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ فرنینڈز کو کمر کے نچلے حصے میں شدید درد کی وجہ سے معائنے کے لیے دارالحکومت بیونس آئرس کے ضلع ریکولیٹا کے نجی مرکز صحت منتقل کیا گیا ہے۔
بیان میںکہا گیا ہے کہ ضروری معائنے کے بعد عوام کو ان کی صحت کے بارے میں تازہ ترین صورتِ حال سے آگاہ کیا جائے گا۔
فرنانڈیز نے خرابی صحت کی وجہ سے 15 نومبر 2022 کو انڈونیشیا میں منعقدہ G20 لیڈرز سمٹ کے پہلے اجلاس میں شرکت نہیں کی تھی۔
صدر فرنانڈیز کی میڈیکل ٹیم کی جانب سے دیے گئے سرکاری بیان کے مطابق 63 سالہ فرنینڈز کم بلڈ پریشر اور سر میں چکر آنے کے مرض میں مبتلا تھے۔