شانلی عرفہ میں سیلاب کے بعد ایک اور شخص کی بے جان لاش شاپنگ سینٹر کے تہہ خانے سے سے برآمد ہوئی ہے ۔
اس طرح شہر میں سیلاب سے جان بحق افراد کی تعداد 15 تک پہنچ گئی ہے۔ ادیامان میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے نتیجے میں دو افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
سیلاب کے بعد علاقے میں ریسکیو ٹیموں کی کاروائیاں جاری ہیں۔