پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں شدید بارشوں کے نتیجے میں سیلاب کی وجہ سے 10 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
روزنامہ ڈان کی خبر کے مطابق خضدار، ژوب اور آواران کے علاقوں میں کل رات سے جاری موسلا دھار بارشیں سیلابی ریلوں میں تبدیل ہو گئی ہیں۔
قلات کے علاقے آواران کی طرف عازم سفر اور ایک ہی کنبے کے 8 افراد پر مشتمل گاڑی سیلابی ریلے کی لپیٹ میں آ گئی۔ واقعے میں 2 بچوں اور 3 عورتوں سمیت 8 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
ژوب کے علاقے میں بھی 2 افراد سیلابی ریلے کی لپیٹ میں آ کر ہلاک ہو گئے ہیں۔
سیلاب میں 10 مویشی ہلاک اور بعض کچے گھر مسمار ہو گئے ہیں۔