ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکیہ اور روس قدرتی گیس  سنٹر   کے منصوبے پر اپنا تعاون جاری رکھیں گے

روسی  ایوان ِ صدرکے ترجمان دیمتری پیسکوف نے کہا کہ ترکیہ اور روس قدرتی گیس  سنٹر   کے منصوبے پر اپنا تعاون جاری رکھیں گے۔

پیسکوف نے دارالحکومت ماسکو میں موجودہ مسائل پر صحافیوں کو بیان دیا۔

ترکیہ اور روس کے درمیان قدرتی گیس مرکز کے قیام سے متعلق منصوبے کا حوالہ دیتے ہوئے پیسکوف نے کہا کہ اس  معاملے پر  کام جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ "یہ ظاہر ہے کہ یہ ایک انتہائی مشکل کام ہے۔ یہ قدرے مشکل منصوبہ ہے۔ اس منصوبے میں وقت کی کچھ تاخیر، کچھ تکنیکی یا دیگر نوعیت کے مسائل ہوں گے۔ ہم اس شعبے میں اپنے  ترک شراکت داروں کے ہمراہ کام اور تعاون کو جاری رکھیں گے۔”

عالمی  فوجداری عدالت (آئی سی سی) کے روسی صدر ولادیمیر پوتن اور روسی چائلڈ رائٹس کمشنر ماریہ لیووا-بیلووا کے وارنٹ گرفتاری کا جائزہ لیتے ہوئے پیسکوف نے کہا کہ دنیا میں روس اور پوتن کے خلاف معاندانہ  موقف کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔

پیسکوف نے کہا، "ہم ہر چیز کو نوٹ کرتےہوئے اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔ "

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں