ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شانلی عرفہ اور ادیامان  میں سیلاب سے جان بحق افراد کی تعداد بڑھ  کر 19  تک جا پہنچی

15 مارچ  کو شانلی عرفہ اور ادیامان  میں  آنے والے سیلاب میں جان بحق ہونے والے افراد کی تعداد   بڑھ  کر 19  تک جا پہنچی ہے۔

ادیامان میں سیلاب سے 2 افراد جان بحق ہوئے تو  اسی دوران  کرنٹ لگنے سے  بھی  2 افراد  ہلاک ہوگئے ہیں۔

سیلاب میں  لاپتہ ہو جانے والی  ماں اوراس کی  بیٹی کا پتہ چلانے کے لیے  بھی ریسکیو ٹیموں  کی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

ریسکیو ٹیموں کی    امدادی  کاموں کو جاری رکھنے کے دوران   بچی کی مان کی لاش تو برآمد ہو گئی ہے تاہم  بیٹی  زینب کی تلاش جاری ہے  اور ابھی تک اس بارے  میں تاحال کوئی خبر نہیں ہے۔

شانلی عرفہ  میں 16 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں  جبکہ  سیلاب میں پھنسے ٹرک ڈرائیور کی تلاش جاری ہے۔

ماہی گیروں  نے مختلف  مشینوں کے ساتھ تلاش  کے کام کو جاری رکھا ہوا ہے۔

اس وقت تک سیلاب سے متاثرہ علاقے میں کل 7,585 اہلکار اور 1,485 گاڑیاں کام کر رہی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں