English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جمعے کے دن سے خرقہ شریف کو زیارت کے لئے کھول دیا جائے گا

القمر

رحمت دو عالم نبی مکّرم  پیغمبر آخرالزماں حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کا خرقہ شریف 24 مارچ بروز جمعہ سے زیارت کے لئے کھول دیا جائے گا۔

یہ خرقہ شریف حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم نے  خیر التابعین، عاشق رسول اور تاجدار اقلیمِ محبت حضرت اویس قرنی رضی اللہ  کے لئے تحفتاً چھوڑا تھا۔

خرقہ شریف حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی رحلت کے بعد حضرت علی رضی اللہ  اور حضرت عمر رضی اللہ کے وسیلے سے آگے منتقل ہوا۔

خیرالتابعین کے لقب سے معروف  حضرت اویس قرنی نے سن 657 میں حضرت علی رضی اللہ کے ہمراہ جنگ صفین میں شرکت  کی اور شہادت پائی۔

خرقہ رسول ان کے سلسلہ نسب  کی 59 ویں نسل کے ساتھ زمانہ حال تک پہنچا ہے اور 1851 سے اب تک استنبول کی خرقہ شریف جامع مسجد میں محفوظ ہے۔

58 ویں اور  59 ویں نسل سے حضرت اویس قرنی کی اولاد اس تحفہ رسول کی دل و جان سے حفاظت کر رہی ہے۔

ماہِ رمضان کی مناسبت سے، بروز جمعہ صبح 10  بجے بعد از   دعا، خرقہ شریف  کو زیارت کے لئے کھولا جائے گا اور پورے ماہِ رمضان میں ہفتے کے معمول کے دنوں میں صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک خرقہ شریف کی زیارت کی جا سکے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے