متحدہ عرب امارات نے ماہ رمضان کے احترام میں 1025 قیدیوں کو عام معافی دے دی ۔
صدر محمد بن زائد النہیان نے قیدیوں کو معاشرے کا اہم حصہ بنانے اور ان کے خاندان نظام کی مضبوطی کی خاطر عام معافی دینے کا اعلان کیا ہے۔
النہیان کے حکم نامے کے تحت ماہ رمضان سے قبل مختلف جرائم کی پاداش میں قید افراد کو رہا کر دیا گیا ۔
متحدہ عرب امارات ہر سال ماہ صیام سے قبل خاندانی روابط کومضبوط بنانے کے لیے قیدیوں کو دوسرا موقع دینے اور انہیں معاشرے کا بہتر فرد بنانے کی خاطر عام معافی کا اعلان کرتا ہے۔
