English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایردوان کا اسرائیلی ہم منصب سے رابطہ، رمضان و پیساخ کے تہنیتی پیغامات کا تبادلہ

القمر

صدر رجب طیب ایردوان نے اسرائیلی ہم منصب اسحاق  ہرتسوغ  سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا ہے ۔

 ترک صدارتی  دفتر اطلاعات کے مطابق  ،گزشتہ روز ہوئی اس بات چیت میں  ترک۔اسرائیل تعلقات پر غور کیا گیا ۔

 بات چیت میں اسرائیلی صدر نے ماہ رمضان کی آمد پر مبارک باد ہیش کی جس کے جواب میں صدر ایردوان نے بھی  پیساخ کے تہوار کی مبارک باد پیش کی اور زلزلے کے نتیجے میں ترکیہ سے یک جہتی کے اظہار پر ان کا شکریہ ادا کیا ۔

 صدر ایردوان نے  تشویش ظاہر کی کہ ماہ رمضان کی آمد کے ساتھ ہی مغربی کنارے میں حملوں میں اضافہ ہو رہا ہے، مسجد الاقصی کے تاریخی تشخص کو نقصان پہنچانے کی ہر کوشش ناکام بنانا اہمیت کا حامل ہوگا۔

 صدر ایردوان نے اسرائیلی ہم منصب  کی اس معاملے میں حساسیت اور ان کی  امن کےلیے کوششوں کو بھی سراہا ۔

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے