آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بائراموف نے کہا ہے کہ ہم، ترکیہ کے زلزلہ زدہ علاقوں میں 10 کروڑ ڈالر مالیت کے رہائشی مکانات اور سرکاری و تعلیمی عمارتیں تعمیر کریں گے۔
آذربائیجان وزارت خارجہ دفتر کے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیر خارجہ جیہون بائراموف نے یورپی یونین کمیشن اور یورپی یونین کے ٹرم چیئرمین ملک سویڈن کی طرف سے ترکیہ اور شام کے زلزلہ زدگان کے لئے منعقدہ بین الاقوامی عطیہ کنندگان کانفرنس میں شرکت کی۔
کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے کہا ہے کہ زلزلے سے فوراً بعد ہم نے، تلاش و بچاو اور صحت کے عملے اور رضاکاروں پر مشتمل، 940 رکنی امدادی ٹیم ترکیہ روانہ کی۔ہم نے 5 ہزار 300 ٹن امدادی سامان ترکیہ پہنچایا اور متعلقہ اداروں کے بینک اکاونٹ میں 4 کروڑ 50لاکھ ڈالر عطیہ جمع کروایا ہے۔ آذربائیجان اب کے بعد بھی برادر ملک ترکیہ کا ساتھ دیتا رہے گا۔ ہم ترکیہ کے زلزلہ زدہ علاقوں کی تعمیرِ نو کے لئے مادی و معنوی مدد جاری رکھیں گے”۔
انہوں نے کہا ہے کہ ” آذربائیجان علاقے میں 10 کروڑ ڈالر مالیت کے رہائشی مکانات اور سرکاری و تعلیمی عمارتیں تعمیر کرے گا”۔
