دنیا کے مختلف ممالک کی یونیورسٹیوں اور میوزک گروپوں نے اپنے ممالک میں کانسرٹ دے کر ترکیہ میں 6 فروری کے زلزلوں پر غم وافسوس کا اظہار کیا ہے۔
ترکیہ کی ایغدیر یونیورسٹی کے شعبہ میوزیکولوجی کی زیر قیادت اور جمہوریہ چیک، جرمنی، ناروے، عمان، آذربائیجان، ترکمانستان، کرغستان، تاتارستان، چین، یوکرین اور ازبکستان کی شرکت سے دیئے گئے کانسرٹ میں یونیورسٹیوں، موسیقاروں، معروف گلوکاروں اور علامتی شخصیات نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔
مختلف ممالک کے گلو کاروں اور موسیقاروں کے گیتوں اور موسیقی کو ترکی کی ایغدیر یونیورسٹی میں ایک کانسرٹ کی شکل دی گئی۔ "اتحاد کانسرٹ” کے نام سے اس کانسرٹ کو مذکورہ ممالک کے پریس اور سوشل میڈیا پر شیئر کیا گیا ہے۔
کانسرٹ میں شریک ممالک نے ترکیہ کے زلزلہ زدگان کے ساتھ اظہارِ اتحاد و یکجہتی کیا اور زلزلے میں ہلاک ہونے والوں کی تعزیت کی ہے۔
