امریکی ریاستوں مسی سپی اور الاباما میں طاقتور ہوا کے بگولوں سے شدید تباہی ہوئی ہے، مختلف حادثات میں اموات کی تعداد 26 ہو گئی۔
خبرکے مطابق، ہوا کے بگولے سے 274 کلو میٹر تک تباہی کے آثار نمایاں ہیں اور کئی عمارتیں تباہ ہو گئیں ہیں ۔
دو روز قبل آنے والے طوفان میں مغربی مسی سپی کا ٹاؤن رولنگ فورک سب سے زیادہ متاثر ہوا جبکہ صدر بائیڈن نے متاثرہ حصوں میں ہنگامی صورتِ حال نافذ کر دی ہے ۔
مسی سپی، الاباما اور ٹینیسی کی ریاستوں میں 26 ہزار صارفین بجلی سے محروم ہیں۔
بتایا گیا ہے کہ مسی سپی اور الاباما میں آج بھی طوفانی ہوائیں، اولے اور ہوا کے بگولے چلنے کا امکان ہے جس پر عوام کو متنبہ کیا گیا ہےکہ وہ اپنی حفاظت کا بھرپور بندوبست کریں ۔