English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جرمنی: گذشتہ 31 سالوں کی بڑی ترین پہیہ جام ہڑتال، فضائی، ریلوے اور زمینی سفر منسوخ

القمر

جرمنی میں گذشتہ 31 سالوں کی بڑی ترین پہیہ جام ہڑتال میں فضائی، ٹرین اور زمینی سفر کا ایک بڑا حصہ جام ہو گیا ہے۔

جرمنی میں ٹرانسپورٹ سیکٹر کی بڑی ترین لیبر یونینوں میں سے کمبائن سروس سیکٹر لیبر یونین ‘Ver.di‘ اور ریلوے لیبر یونین ‘EVG‘ کی اپیل کے بعد آجروں سے، بڑھتی ہوئی افراط زر کے مقابل،  ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کے مطالبے کے ساتھ  ہڑتال شروع کر دی گئی ہے۔

ہڑتال کل نصف شب کے وقت شروع ہوئی اور 24 گھنٹے تک جاری رہے گی۔

ہڑتال کی وجہ سے  ملک کے سب سے بڑے ایئر پورٹوں میونخ اور فرینکفرٹ  پر متعدد پروازیں منسوخ ہو گئیں اور متعدد ملتوی کر دی گئی  ہیں۔

جرمن ریلوے ڈوئچے بان نے بھی ٹرینوں کے طویل سفر منسوخ کر دئیے ہیں۔

یورپ کی سب سے بڑی اقتصادیات میں لاکھوں مسافروں کے ساتھ ساتھ باربرداری کا بھی ایک بڑا حصہ اس 24 گھنٹے کی ہڑتال سے متاثر ہو رہا ہے۔ ملک کے 7 صوبوں میں وسیع پیمانے پر ٹریفک جام کےمناظر دیکھنے میں آئے ہیں۔

Ver.diلیبر یونین، اربن ٹرانسپورٹ اور ایئر پورٹوں سمیت پبلک سیکٹر کے تقریباً 20 لاکھ 50 ہزار ملازمین کے نام پر مذاکرات کر رہی ہے اور EVGلیبر یونین، ڈوئچے بان اور بلدیاتی ٹرانسپورٹ کمپنیوں کے تقریباً 2 لاکھ 30 ہزار ملازمین کے لئے مول تول کر رہی ہے۔

Ver.diکا مطالبہ ہے کہ ملک میں غیر معمولی افراط زر کے مقابل ملازمین کی تنخواہوں میں 10،5 فیصد یا پھر کم از کم 500 یورو کا اور EVG کا مطالبہ ہے کہ اس کے ملازمین کی تنخواہوں میں 12 فیصد یا پھر کم از کم 650 یورو کا  اضافہ کیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے