سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان اور فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے دو طرفہ تعلقات اور علاقائی و عالمی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔
سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ماکرون نے محمد بن سلمان سے ٹیلی فونک رابطہ قائم کیا۔
اس بات چیت میں دو طرفہ تعلقات، علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت ، سیکیورٹی اور استحکام میں اضافے سے متعلق کوششوں اور مشترکہ تعاون کے پہلو زیر غور آئے۔
