ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

گاڑیوں کے شور شرابے کا پائی بلڈ پریشر سے تعلق کا تعین

اس بات کا تعین ہوا ہے کہ  گاڑیوں کی آوازیں سڑکوں کے قریب رہنے والوں کے بلڈ پریشر کو بڑھا سکتی ہیں۔

انگلینڈ میں یونیورسٹی آف لیسٹر کے محققین نے سڑک پر ٹریفک  کے شور اور ہائی بلڈ پریشر کے بڑھتے ہوئے خطرے کے درمیان تعلق پایا ہے۔

اس سے قبل کی تحقیقات  سے  یہ واضح نہیں  تھا کہ شور یا فضائی آلودگی بلڈ پریشر کو کس طریقے سے  متاثر کرتی ہے۔

لیکن ماہرین تعلیم کا کہنا ہے کہ نئی تحقیق ایک "گیم چینجر” ہے جو مستقبل کی ماحولیاتی پالیسی کو متاثر کر سکتی ہے۔

محققین نے 40 سے 69 سال کی عمر کے 240,000 سے زیادہ لوگوں کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا جنہیں ہائی بلڈ پریشر   کا عارضہ لاحق نہیں تھا۔

اس چیز کا تعین ہوا ہے کہ سڑک پر ٹریفک کے شور کے قریب رہنے والے لوگوں میں ہائی بلڈ پریشر کا امکان زیادہ ہوتا ہے،  اور یہ  خطرہ "شور کی سطح ” کے ساتھ بڑھ جاتا ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں