ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فلپائن: کشتی میں آگ لگ گئی،12 افراد ہلاک

فلپائن کے جزیرے میں کشتی میں آگ لگنے سے 12 افراد ہلاک ہوگئے۔

خبر کے مطابق، کشتی میں 250 مسافر سوار تھے جس نے سفر کے دوران رات گئے فلپائن کے جزیرے میں آگ پکڑلی جس کے نتیجے میں کشتی میں سوار 12 افراد موقع پر ہلاک ہوگئے جب کہ 8 افراد لاپتہ ہیں۔

یہ واقعہ آج پیش آیا جس میں 230 افراد کو بچا لیا گیا ہے۔

صوبائی گورنر کے مطابق کشتی میں آگ لگنے کی وجہ سے خوف پھیل گیا اور زیادہ تر افراد نے جان بچانے کے لیے پانی میں چھلانگ لگائی جنہیں کوسٹ گارڈز نے بچالیا ۔

یہ کشتی صوبہ سولو سے جولو ٹاؤن کی جانب روانہ ہوئی تھی جہاں باسلن جزیرے کے قریب اس میں آگ بھڑک اٹھی۔

حکام کا کہنا ہےکہ حادثے میں مرنے والوں میں تین بچے بھی شامل ہیں جو حادثے کے وقت اپنے والدین سے جدا ہوگئے تھے جب کہ حادثے کم از کم 23 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں