English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شمالی عراق میں دو دہشت گردوں نے ہتھیار ڈال دیے

القمر

شمالی عراق میں اپنی پناہ گاہوں سے فرار ہونے والے علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کے دو دہشت گردوں نے حبور میں سرحدی چوکی پر ہتھیار ڈال دیے  ہیں۔

وزارت قومی دفاع کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ترک مسلح افواج کی موثر اور پرعزم کارروائیاں جاری ہیں  جس کے نتیجے میں  دہشت گرد تنظیم PKK اپنے خاتمے کی جانب گامزن ہے ۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ شمالی عراق کے پناہ گاہوں سے فرار ہونے والے دو دہشت گردوں نے حبور میں ہماری سرحدی چوکی کے سامنے ہتھیار ڈال دیے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشت گرد جہاں کہیں بھی موجود ہوں ترک مسلح افوااج ان کا تعاقب کرتے ہوئے ان کے انجام تک پہنچا رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے