English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

انتخابات سے قبل قومی سلامتی کونسل کے اجلاس میں ملک کی تازہ ترین صورتِ حال پر غور

القمر

قومی سلامتی کونسل کے اجاس کے بعد جاری کردہا اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ  زلزلے کی تباہی کے تمام قسم کے منفی اثرات کو ختم کرنے کے اقدامات اور انتخابات کے امن و سلامتی کے ماحول میں انعقاد کے لیے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

صدر رجب طیب ایردوان کی صدارت میں صدارتی کمپلیکس میں ہونے والے قومی سلامتی کونسل کے اجلاس کے بعد ایک بیان  جاری کیا گیا ہے۔

اجلاس میں 6 فروری کو آنے والے زلزلے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور خطے میں زندگی کو جلد از جلد معمول پر لانے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔

بیان میں کہا گیا کہ  کونسل کو قومی اتحاد اور یکجہتی اور بقا کے خلاف ہر قسم کے خطرات اور خطرات کے خلاف پُر عزم   اور  کامیابی  سے جاری  آپریشنز بالخصوص PKK/KCK-PYD/YPG، FETO اور داعش کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ شام اور عراق میں کی حالیہ  پیش رفت کا جائزہ لینے  سے پتہ چلتا ہے کہ     دہشت گرد تنظیم PKK/KCK-PYD/YPG کی ابھی بھی پشت پناہی کی جا رہی ہے۔  

بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشت گرد تنظیم کی پشت پناہی کرنے    والوں کے خلاف بھی کاروائہ جاری ہے اور جمہوریہ ترکیہ ،    دہشت گرد تنظیم اور اس کی تمام شاخوں کو مکمل طور پر ختم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان ایک سال سے زائد عرصے سے جاری جنگ کے خطے کے دیگر ممالک کے استحکام اور بحیرہ اسود کی سلامتی پر پڑنے والے منفی اثرات کا جائزہ لیا گیا۔ کہا گیا کہ پائیدار امن کے قیام، علاقائی استحکام کو برقرار رکھنے اور انسانی بحرانوں کے اثرات کو ختم کرنے کے لیے کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔

اعلامیے میں اس بات پر زور دیا گیا کہ خطے کے مسائل پر اثرانداز ہونے والی  پیش رفت  کا ترکیہ کی  پالیسی کے دائرہ کار  میں  امن اور استحکام کی بحالی پر کی کوششیں جاری ہیں  ۔ علاوہ ازیں  بلقانی  ممالک کے ساتھ قریبی مشاورت اور تعاون کو جاری رکھتے ہوئے  خطے کے  تنازعات کے منصفانہ حل پر مبنی تمام تعمیری اقدامات  بھی اٹھائے جا رہے ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ یونان کے ساتھ تعلقات میں حالیہ مثبت ماحول کا تسلسل فریقین اور خطے کے لیے فائدہ مند ثابت ہو گا اور اس بات پر زور دیا گیا کہ بحیرہ ایجیئن اور مشرقی بحیرہ روم میں ہونے والی موجودہ پیش رفت کا قریب سے  جائزہ لیا جا رہا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ  ملک میں  صدارتی اور پارلیمانی  انتخابات  اتوار 14 مئی کو پُر  امن اور سلامتی کے ماحول میں منعقد  کرنے کے لیے  اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے