ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان جامع اقتصادی شراکت داری کا معاہدہ نافذ العمل

متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان جامع اقتصادی شراکت داری کا معاہدہ نافذ العمل ہوگیا۔

تل ابیب میں متحدہ عرب امارات کے سفیر محمد الحاجہ  نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر عربی، انگریزی اور عبرانی زبان میں بیان دیا کہ یہ معاہدہ نافذ العمل ہے۔

انہوں نے بتایا کہ "”آج ہم متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان ‘جامع اقتصادی شراکت داری کے معاہدے’ کے نفاذ کے ساتھ ایک نئے تاریخی سنگ میل پر پہنچ رہے ہیں۔ یہ معاہدہ دو طرفہ تجارت، سرمایہ کاری اور مواقع کی ترقی کے دروازے کھولے گا اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون کا ایک نئے دور کا آغاز کرے گا ۔”

خیال رہے کہ اسرائیل اور متحدہ عرب امارات نے 31 مئی 2022 کو ایک جامع اقتصادی شراکت داری کے معاہدے پر دستخط کیے  تھے اور 11 دسمبر کو متحدہ عرب امارات کی حکومت نے اس معاہدے کی توثیق کی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں