جاپان اور چین کی افواج کے درمیان کسی غیر متوقع صورتحال کے مقابل ہنگامی دفاعی رابطہ لائن قائم کر دی گئی ہے۔
جاپان وزارت دفاع کے جاری کردہ بیان کے مطابق جاپان اور چین کی افواج کے درمیان کسی حادثاتی جھڑپ سمیت ہر طرح کی غیر متوقع صورتحال کے مقابل محفوظ رابطہ لائن قائم کر دی گئی ہے۔
ہنگامی حالات دفاعی رابطہ لائن دونوں ملکوں کے اعلیٰ سطحی دفاعی حکام کے استعمال کے لئے تیار ہو گی۔