ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عراق کے ترکیہ کے ساتھ سٹریٹیجک منصوبوں پر کام ہو رہا ہے، عراقی وزیر اعظم

عراقی وزیر اعظم محمد شیعہ السوڈانی کا کہنا ہے  کہ ترکیہ کے ساتھ نئے سٹریٹیجک منصوبوں پر جلد عمل درآمد کیا جائے گا۔

عراقی وزیر اعظم سوڈانی نے الجزیرہ ٹیلی ویژن کو انٹرویو دیتے ہوئے ترکیہ کے ساتھ تعلقات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ "ہمارے ہمسایہ ملک ترکیہ کے ساتھ کئی ایک شراکت داریاں اور مفادات  وابستہ ہیں۔  پانی اور سیکیورٹی کے معاملات میں بعض مسائل ضرور پائے جاتے ہیں ، تا ہم ان کے حل کے لیے ہمارے سامنے کئی مواقع بھی موجود ہیں۔  عراق  کے پانی کے حصے کی ترسیل کے لیے ہم ترکیہ کی کوششوں کے  مشکور و ممنون ہیں۔ "

ان کا کہنا تھا کہ عراق   کو ہمسایہ ممالک پر حملے  کا مقام  بنانے کی اجازت نہیں دی جائیگی اور سرحدوں کے تحفظ  کے معاملے میں   ترکیہ اور ایران کے ہمعراہ مشترکہ کمیشنز کی وساطت سے بعض امور سر انجام دیے گئے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں