ترکیہ، روس، بشارالاسدانتظامیہ اور ایران کے درمیان نائب وزرائے خارجہ کی سطح پر شام سے متعلق اجلاس روس کے دارالحکومت ماسکو میں شروع ہوگیا ہے۔
روسی وزارت خارجہ میں ہونے والے اجلاس میں ترکیہ کے وفد کی سربراہی نائب وزیر خارجہ براق آق چاپار کر رہے ہیں۔
اس اجلاس میں صدر ولادیمیر پوتن کے مشرق وسطیٰ اور افریقی ممالک کے خصوصی نمائندے میہائل بوگدانوف، ایران کی نمائندگی کرنے والے وزیر خارجہ کے سیاسی امور کے مشیر علی اصغر حاجی اور اسد حکومت کی نمائندگی کرنے والے نائب وزیر خارجہ ایمن سوسن شرکت کر رہے ہیں۔
سفارتی ذرائع سے حاصل ہونے والی معلومات کے مطابق ماسکو مذاکرات 4 ممالک کے وزرائے خارجہ کے درمیان مطلوبہ ملاقات کے لیے زمین ہموار کرنے کے لحاظ سے بڑی اہمیت کا حامل ہے۔
اجلاس میں طرفین ایجنڈے پر غور کرنے اور اپنا اپنا نکتہ نظر پیش کریں گے۔
اجلاس کی کوریج کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔