ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آسٹریلیا نے بھی ٹک ٹاک پر پابندی لگا دی

آسٹریلیا نے بھی  سلامتی خدشات پر چین کی وڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر پابندی کا فیصلہ کر لیا۔

خبر کے مطابق، وزیر اعظم انتھونی البانی نے محکمہ داخلہ کے جائزے کی تکمیل کے بعد ٹک ٹاک کے استعمال پر حکومتی سطح پر پابندی عائد کرنے پر اتفاق کر لیا ہے۔

آسٹریلیا سرکاری آلات میں ٹک ٹاک کے استعمال پر پابندی کا اعلان رواں ہفتے کرے گا۔

اس سے قبل امریکہ، برطانیہ، نیوزی لینڈ، کینیڈا، بیلجیئم اور یورپی کمیشن بھی سلامتی خدشات پر سرکاری آلات میں ٹک ٹاک پر پابندی لگا چکے ہیں۔

چین ان پابندیوں کو غیر منصفانہ قرار دیتا ہے

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں