روسی صدارتی ترجمان دیمیتری پیسکوف نے کہا ہے کہ فن لینڈ کی نیٹو میں شمولیت سے کشیدگی بڑھے گی،ہم اپنی سلامتی سے متعلق تدابیر لیں گے۔
ترجمان نے ماسکو میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے اس بات کا اظہار کیا ۔
پیسکوف نے فن لینڈ کی نیٹو میں شمولیت کے حوالے سے کہا کہ ہمارے ملکی مفادات اور سلامتی کے لحاظ سے یہ اقدام منفی نوعیت کا ہے جس سے کشیدگی بڑھے گی،نیٹو روس کے خلاف دشمنانہ اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے اس کے جواب میں روس بھی اپنی سلامتی اور مفادات کو لے کر تدابیر لینے پر مجبور ہے۔
روسی ترجمان نے یہ بھی کہا کہ یوکرین کی نیٹو میں ممکنہ رکنیت اور فن لینڈ کا معاملہ یکسر مختلف ہے۔