ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے سربراہ کی روس اتوم کے جنرل مینیجر سے ملاقات

 روس کے سرکاری جوہری توانائی ادارے روس اتوم کے جنرل مینیجر الیکسی لیخاچیف نے عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے ڈااریکٹر رافیل ماریانو  گروسی سے ملاقات کی ہے ۔

 روس اتوم کے مطابق، لیخاچیف اور گروسی  نے آج کلینین گراڈ میں زاپوریا جوہری ری ایکٹر پر بات چیت کی  جس میں ری ایکٹر کی سلامتی کو بحال کرنے کی کوششوں پر غور کرتے ہوئے  انہیں جاری رکھنے کا اعادہ کیا ۔

واضح رہے کہ  جنوب مشرقی یوکرین میں واقع زاپوریا جوہری ری ایکٹر یورپ کا سب سے بڑا ری ایکٹر ہے جس پر چار مارچ کو  روس نے قبضہ کر لیا تھا۔

روس اور یوکرین  ری ایکٹر کے قریب حملوں کی ذمے داری ایک دوسرے پر ڈال رہے ہیں۔

 

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں