ترکیہ کی فضائی حدود کو عراق کے سلیمانیہ بین الاقوامی ہوائی اڈے کو استعمال کرنے والے طیاروں کے لیے بند کر دیا گیا ہے ۔
وزارت خارجہ کے ترجمان، سفیر تانجو بلگیچ نے سلیمانیہ پروازوں کے لیے ترک فضائی حدود کی بندش کے بارے میں سوال کا تحریری جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ترکیہ کی فضائی حدود کو عراق کے سلیمانیہ بین الاقوامی ہوائی اڈے کو لینڈنگ/ٹیک آف کے لیے استعمال کرے والےطیاروں کے استعمال کے لیے بند کر دیا گیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ سلیمانیہ میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کی سرگرمیوں میں شدت، دہشت گرد تنظیم کے ہوائی اڈے میں دخول اور اس طرح فلائٹ سیکیورٹی کو خطرے کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ پہلے مرحلے پر 3 جولائی تکجاری رہے گا اور اس کے بعد حالات کا جائزہ لینے کے بعد ہی کوئی قدم اٹھایا جائے گا۔