برطانیہ کے مہاجرت سے متعلق وزیر رابرٹ جینریک پر تیزرفتاری کی بنا پر چھ ماہ کےلیے گاڑی چلانے کی پابندی لگا دی ہے۔
مقامی میڈیا کے مطابق، وزیر نے گزشتہ سال اگست میں لندن سے لیڈز جاتےہوئے ہائے وے پر چالیس میل کی مقررہ رفتار کی خلاف ورزی کی تھی ۔
عدالت نے وزیر پر1639 پاونڈز جرمانے سمیت چھ ماہ کےلیے لائسنس بھی ضبط کر لیا ہے۔
وزیر کو اس سے قبل 2021 میں بھی تیز گاڑی چلانے پر 307 پاونڈز کا جرمانہ بھرنا پڑا تھا۔