English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

یمن میں بم حملے میں حملہ آوروں سمیت افراد ہلاک

القمر

یمن کے دارالحکومت صنعا میں مسافر بس پر بم حملے میں چار افراد ہلاک ہو گئے۔

ایرانی حمایت یافتہ حوثیوں کی نام نہاد وزارت داخلہ کے ترجمان عبدالخالق  الاعجری کے ایک تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ دارالحکومت صنعا میں ایک مسافر بس پر بم حملہ کیا گیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ "کاروائی کی تیاری میں ہونے والے دہشت گرد  تنظیم داعش  کے دو عناصر کے بارے میں مخبری ملنے پر  ان کا تعاقب شروع کر دیا گیا۔  مذکورہ اشخاص نے  تعاقب کیے جانے کو بھانپنے کے بعد ایک مسافر بس پر سوار ہوتے ہوئے  اپنے جسموں پر باندھے بموں کو ہوا میں اڑا دیا۔ جس سے حملہ آوروں سمیت دو شہری بھی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ "

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے