English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مسجد اقصی ٰ اور فلسطینیوں پر حملوں  کو  کسی بھی  وقت قبول نہیں کیا جا سکتا۔، ترکیہ

القمر

وزیرِ خارجہ میولود چاوش اولو کا کہنا ہے کہ   مسجد اقصی ٰ اور فلسطینیوں پر حملوں  کو  کسی بھی  وقت قبول نہیں کیا جا سکتا۔

میولود چاوش اولو نے فلسطینی وزیر خارجہ ریاض مالکی اور اسرائیلی وزیر  خارجہ ایلی کوہن سے ٹیلی فونک  رابطے کیے۔

دفترِ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق  وزیر چاوش اولو  نے مالکی سے  بات چیت میں  اپنے ہم منصب  سے کہا ہے کہ مسجد ِ اقصیٰ  کا تقدس اور حیثیت ترکیہ کے لیے  ہمیشہ انتہائی اہم  رہے ہیں اور ترکیہ  ہر لمحہ  فلسطینی عوام کا ساتھ  دینے کے عمل کو جاری رکھے گا۔

وزیر چاوش اولو نے اس بات کا اعادہ کیا کہ   کشیدگی میں  کمی لانے کے لیے ترکیہ ہر لازمی اقدامات اٹھانے کے لیے تیار ہے۔

وزیر مالکی نے ترکیہ کی  حمایت و تعاون کا شکریہ ادا کیا۔

جناب چاوش اولو نے بعد ازاں  اسرائیلی ہم منصب ایلی کوہن سے ٹیلی فون پر مذاکرات کیے۔

مذاکرات میں  ترک وزیر  چاوش ولو نے  مسجد الاقصیٰ کے تقدس اور حیثیت کے خلاف اسرائیلی سکیورٹی فورسز کی تازہ ترین اشتعال انگیزیوں اور غزہ اور لبنان پر اسرائیل کے فضائی حملوں کی مذمت کی اور کہا ماہ رمضان میں عبادت میں مصروف معصوم انسانو ں پر تشدد ناقابل قبول فعل  ہے۔

چاوش اولو نے کہا کہ اسرائیلی سیکورٹی فورسز کی پرتشدد کارروائیوں کے لیے کوئی عذر نہیں ہو سکتا، اس بات پر زور دیا کہ ان کا اعادہ نہ کیا جائے اور فضائی حملے دوبارہ شروع نہ کیے جائیں۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے